• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقی بائی پاس پر لوڈ شیڈنگ، بجلی کی آنکھ مچولی عذاب بن گئی، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ ( پ ر) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی ترجمان مولانا رحمت اللہ حقانی نے کہا کہ مشرقی بائی پاس میں 12 گھنٹے سے زائد بجلی لوڈشیڈنگ اور ہر پانچ منٹ کے بعد بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کو اذیت سے دوچار کر رکھا ہے چیف کیسکو کی من مانیوں کے سامنے وزیراعلی، گورنر اور عدلیہ بے بس ہے۔ مشرقی بائی پاس میں روزانہ کی بنیاد پر سخت گرمی میں 12 گھنٹے سے زائد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، آنکھ مچولی اور وولٹیج کمی معمول بن چکا ہے پوچھنے تک کوئی تیار نہیں اور نہ کسی کو عوام کی مشکلات کااحساس ہے چیف کیسکو کینٹ میں بیٹھ کر عوام کو بجلی سے درپیش مشکلات سے کوئی سروکار نہیں چیف کیسکو یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ گورنر وزیراعلی اور عدلیہ کے مطالبے کا کوئی حیثیت نہیں انہوں نے کہا کہ واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، آنکھ مچولی اور وولٹیج کی کمی سے عوام تھک کرہار چکے بجلی چوری کے الزام لگانے سے پہلےکیسکو حکام اپنے کرپٹ ملازمین پر نظر رکھیں جو عوام سے ماہانہ ہزاروں روپے وصول کرکے تسلیاں دیتے ہیں اور میٹر کی تنصیب پر ہزاروں روپے وصول کرتے ہیں۔ چیف کیسکو عوام کو سزا دینے کے بجائے اپنے ملازمین کا نوٹس لیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید