• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی بحرانوں کا حل محمود اچکزئی کی تجاویز پر عملدرآمد میں مضمر ہے،پشتونخوا ایس او

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل /صوبائی کمیٹی کا اجلاس زونل آرگنائزر وارث افغان کی صدارت میں پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پشتونخوامیپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ، صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، پشتونخوا ایس او کے مرکزی آرگنائزر سیف اللہ و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جنوبی پشتونخوا زون سے ملحقہ تمام اضلاع کی نمائندگی موجود تھی ۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے زونل ایگزیکٹیوز کی تنظیمی رپورٹس پیش ہوئی جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں تنظیمی فعالیت کے حوالے سے جنوبی پشتونخوا زون کے تمام اضلاع کی تنظیموں کو ہدایت کی گئی کہ اپنی ضلعی تنظیموں کو فعال بنائیں ۔ زونل ایگزیکٹیوز کے اراکین پر مشتمل تنظیمی کمیٹیاں بنائی گئی جو تمام ضلعوں کے دورے کر یگی اورضلعی تنظیموں کے ساتھ مل کر تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے کام کر یگی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ملک میں موجودہ بحرانوں کا حل اور ان سے نجات کا ذریعہ پشتونخوامیپ کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی پیش کردہ تجاویز ہیں ان پر عملدر آمد میں تاخیر ملک کو مزید بحرانوں کی جانب دھکیلنے کے مترادف ہوگی۔ اجلاس میں صوبے کی موجودہ تعلیمی صورتحال کی زبوں حالی پر تمام ضلعوں کو ہدایت کی گئی کہ جنوبی پشتونخوا کے ہر ضلع میں سیمینار منعقد کرے۔
کوئٹہ سے مزید