کوئٹہ (آن لائن)سنی علما کونسل کوئٹہ صدر علامہ عبد الرحیم ساجد، جنرل سیکرٹری قاری ایوب معاویہ، مولانا مقبول شاہ، مولانا ایوب انصاری و دیگر نے اپنے بیان میں کہاکہ حبِ صحابہ و اہلِ بیت (رضوان اللہ علیہم اجمعین)اسلام کے دو مضبوط اور روشن ستون ہیں یہ دونوں ایمان کا حصہ ہیں، اور ان سے بغض رکھنا گمراہی بلکہ بعض اوقات نفاق کی علامت ہے۔صحابہ کرام وہ عظیم لوگ ہیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کا ساتھ دیا، دین کی خاطر جان و مال قربان کیا، اور ہمیں اسلام پہنچایا۔قرآن مجید میں ان کے بارے میں فرمایا گیا:رضِی اللہ عنہم ورضوا عنہ"(الفتح) 18"اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے۔"رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:میرے صحابہ کے بارے میں اللہ سے ڈرو، ان کو میرے بعد تنقید کا نشانہ نہ بنانا، جو ان سے محبت کرے گا وہ مجھ سے محبت کی وجہ سے کرے گا اور جو ان سے بغض رکھے گا وہ مجھ سے بغض کی وجہ سے رکھے گا۔"ترمذی اہلِ بیت یعنی نبی کریم ﷺ کے گھرانے سے محبت کرنا قرآنی حکم ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:میں تمہیں اللہ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں، اور اپنے اہلِ بیت کے بارے میں اللہ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں۔"(صحیح مسلم)جو صرف صحابہ سے محبت کرے اور اہلِ بیت کو نظر انداز کرے، وہ اہلِ سنت کے طریقے سے ہٹ گیا۔اور جو صرف اہلِ بیت کو مانے اور صحابہ کو برا کہے، وہ بھی گمراہی پر ہے۔