• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ڈی اے کے ٹھیکیدار کو تشدد کا نشانہ بنانے پر سینیٹر کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بجلی گھر پولیس اسٹیشن نے بی ڈی اے کے سرکاری ٹھیکیدار کو تشدد کا نشانہ بنانے ٗ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے خلاف ایک سینیٹرکے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آئی پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹائون کے رہائشی بی ڈی اے کے سرکاری ٹھیکیدار سیف اللہ ولد داد محمد نے بجلی گھر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر ایا ہے کہ گزشتہ روز ظہر کی نماز کے بعد دفتر میں انجینئر اشفاق احمد کے کمرے کے پاس تھا کہ ایک دینی جماعت کے سینیٹر کا بھائی محب اللہ مجھے روک کر انجینئر کے کمرے میں لے گیا جہاں اس کے پہلے سے ہی دو ساتھی موجود تھے ۔محب اللہ نے مجھے گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے ساتھیوں نے مجھے زدوکوب کیا۔ مجھےتحفظ فراہم کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی جائے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔
کوئٹہ سے مزید