• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹھ اضلاع کے ڈی ایچ اوز کی معطلی قابل مذمت ہے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر عبدالصبور کاکڑ نے کہا ہے کہ سیکرٹری صحت کی جانب سے ایک ہی نوٹیفکیشن میں 8 اضلاع کے ڈی ایچ اوز کی معطلی کی شدید مذمت کرتے ہیں ایک سال سے موجودہ سیکرٹری کو ایک بہترین ٹیم بنانے میں ناکامی کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ اور مسائل سے دوچار اضلاع میں سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم دستیابی اور محدود وسائل میں کام چلانے والے ان ڈیی ایچ اوز کو سنے بغیر معطل کرنا دراصل سیکرٹری صحت کے غیر پیشہ ور ہونے کا ثبوت ہے روا ں مالی سال کے بجٹ میں جس طرح محکمہ صحت کو نظر انداز کیا گیا وہ سیکرٹری صحت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے ایک سال سے سرکاری اسپتالوں میں ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا سیکرٹری صحت کیلئے ایک چیلنج بن کر رہ گیا ہے ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے آئے روز ڈاکٹروں کی معطلی یا شوکاز کا ڈراما رچایا جاتا ہےہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ڈاکٹروں کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تمام ڈاکٹروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن فی الفور واپس لیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید