کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5جولائی سے ضلع چاغی، نوشکی، مسلم باغ ،لورلائی وغیرہ سے معدنیات کی لوڈنگ بند ہوگی اور کوئی بھی ٹرانسپورٹر معدنیات لوڈ نہ کرے اگر کسی بھی اڈے والے یا ٹرک والے نے معدنیات لوڈ کی تو اسکے اڈے یا گاڑی کو بند کیا جائے گا اوراس کے خلاف ایسوسی ایشن کے اصول کے مطابق کارروائی ہوگی لہٰذا تمام ٹرانسپورٹرز سے گزارش ہے کہ جب تک ٹرکوں کو جلانے ٹائر برسٹ کرنے یا دیگر نقصانات کے بارے میں ہمارے تحفظات دورنہیں کئے جاتےتب تک لوڈنگ نہ کی جائے۔