• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا علیزے نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اپنی بےباکی کے سبب اکثر سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا کرنے والی پاکستانی معروف اداکارہ علیزے شاہ کاسمیٹک سرجری کروانے کے الزام پر پھٹ پڑیں۔

ہواں کچھ یوں کہ حال ہی میں سینئر اداکارہ صبا فیصل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ساتھی اداکاراؤں کو ان کی خوبصورتی پر جج کیا۔

مذکورہ پروگرام کی میزبان نے سینئر اداکارہ کو شوبز انڈسٹری کی مختلف اداکاراؤں کی تصاویر دکھائیں اور کہا کہ انہیں ان کی قدرتی خوبصورتی کے مطابق نمبرز دیں، اسی سیگمنٹ کے دوران صبا فیصل کو جب علیزے شاہ کی تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے 20 فیصد نمبر دیے۔

بعدازاں علیزے شاہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کا سہارا لیا اور انسٹااسٹوری میں ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کسی کا نام لیے بغیر سینئر اداکارہ کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

انسٹااسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے کہا، ’اللّٰہ کا واسطہ ہے، نہیں کروائی میں نے کوئی سرجری، بخش دیں مجھے پلیز، کہاں سے لگتا ہے سرجری کروائی ہے میں نے؟ میں نے صرف کچھ وزن کم کیا ہے، اس لیے بند کریں یہ سب۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’جس وقت میں نے ڈرامہ سیریل عہدِ وفا کیا، اس وقت میری عمر صرف 17 برس تھی، پروڈکشن ہاؤس میں سب کو یہ معلوم تھا کہ میری والدہ نے میرا کانٹریکٹ سائن کیا تھا کیونکہ میرا شناختی کارڈ نہیں بنا ہوا تھا۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا، ’آپ لوگ مجھ سے یہ توقع کیسے کرسکتے ہیں کہ میں 6 سال کے بعد بھی میں اسی طرح دکھائی دوں گی، اب میں 23 سال کی ہوگئی ہوں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید