• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعۃ الازہر میں تعلیم حاصل کرنا اعزاز سمجھا جاتا ہے، ابو الخیرزبیر

کراچی ( نیوز ڈیسک) سربراہ ملی یکجہتی کونسل و جمیعت علماء پاکستان ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعۃ الازہر میں تعلیم حاصل کرنا بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے ڈاکٹر عزیر محمود الازہری نے پاکستان میں رکن الاسلام جامعہ مجددیہ اور الموسہ العلمیہ العصریہ جیسے اداروں کا جامعۃ الازہر کے ساتھ تعلق جوڑ کر قوم کو تحفہ دیا ہے،صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے ڈاکٹر عزیر محمود الازہری اور ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کو اس عظیم علمی کام پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ جامعہ دنیا میں بین المذاہب ہم آہنگی کا سب سے بڑا مرکز ہے،صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے دشمن کو شکست دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، تقریب میں پیر آغا فضل الرحمنٰ مجددی، پیر محمد صالح لواری شریف،پیر میاں عبدالمالک بھرچونڈی شریف،حکیم سید ز ہیر احمد، پیر عثمان شاہ فیروزی،پیر غلام مجدد سرہندی پیر علی مرتضیٰ لورائی شریف اور دیگر اہل علم تاجر حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید