اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) چکری کے قریب 2000کلو غیر معیاری اور مضر صحت گوشت بر آمد کر لیا گیا ۔ موٹروے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 2 مشکوک وینز کے ذریعے مضر صحت گوشت اسلام آباد کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں گاڑیوں کو روک کر ا تلاشی لینے پر دونوں گاڑیوں سےمضر صحت اور غیر معیاری گوشت برآمد ہوا۔ بعد ازاں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ ضلعی پولیس نیلہ کو موقع پر طلب کر کے مضر صحت گوشت اور ملزمان کو ان کے حوالے کر دیئے گئے۔موٹر وے پولیس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران کی نگرانی میں مضر صحت گوشت کو تلف کر دیا گیا۔