• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان سول سروسز اکیڈمی نے سینٹر فار لرننگ آن ایویلیوایشن اینڈ رزلٹس فار پاکستان اینڈ سنٹرل ایشیا اور سینٹر فار اکنامک ریسرچ ان پاکستان کے اشتراک سے اسٹرٹیجک اپروچز ٹو پالیسی ڈیسیژن میکنگ کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جو 21 سے 22 مئی تک جاری رہی۔ورکشاپ خاص طور پر سول سرونٹس اور مڈ کیر پبلک سیکٹر افسران کے لئے ترتیب دی گئی تھی تاکہ وہ ثبوت پر مبنی پالیسی سازی اور تزویراتی فیصلہ سازی کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا سکیں۔ تربیت میں مختلف محکموں اور اداروں سے تعلق رکھنے والے 22 شرکاء نے شرکت کی جن میں بلوچستان سول سروسز ، بلوچستان سیکرٹریٹ سروسز ، ایکس-کیڈر افسران، جامعہ بلوچستان ، بیوٹمز اور سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے نمائندے شامل تھے۔تقریب کے افتتاح کے مہمان خصوصی سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی عبداللہ خان تھے جبکہ اختتامی تقریب کی صدارت سابق سیکرٹری ڈاکٹر دوستین جمالدینی نے کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان سول سروسز اکیڈمی ڈاکٹر حافظ احمد جمالی نے آئندہ بھی اس نوعیت کی مزید ورکشاپس کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف بلوچستان کے سول سرونٹس کو بدلتے ہوئے طرز حکمرانی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار کرتے ہیں بلکہ عوامی خدمات کی فراہمی اور ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید