کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی خصوصی دل چسپی سے بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نفرو یورالوجی کوئٹہ میں دوبارہ کڈنی ٹرانسپلانٹ شروع ہوگئے۔ ٹرانسپلانٹ کا عمل پچھلے تقریباً ڈیڑھ سال سے تعطل کا شکار تھاجس کی وجہ سے بلوچستان کے غریب عوام کو علاج کے لیے دوسرے صوبوں کا رخ کرنا پڑتا تھا ہسپتال میں اصلاحاتی عمل کا آغازب ھی کردیا گیا ہےمریضوں اور ڈاکٹروں کے لیے ون ونڈو سہولت ہوگی۔ مخیر حضرات کے تعاون سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاؤہ ہیلتھ کارڈ پروگرام بھی یہاں میسر ہے۔ ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت مریضوں کو مفت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔