کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کیسکو کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنزپر ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں 24مئی کوسریاب گرڈاسٹیشن کے سیٹلائٹ ٹاون،سرکی روڈ، جڑسا، نواب خیر بخش مری، غازی، اے ون سٹی فیڈرز سے دن11بجے تا سہ پہر3بجے بجلی بندرہے گی 25مئی کو مری آباد گرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، واسا، سدرن کمانڈ، نیو لیاقت بازارایکسپریس، حالی روڈپرصبح9بجے سے دن 12بجے تک بجلی بندہوگی 26مئی کو سریاب گرڈ اسٹیشن کے لیاقت بازار، چلتن، سمنگلی ایکسپریس ، ہزارہ ٹاون،کرانی ایکسپریس، کرانی،انڈسٹریل، اے ون سٹی، سیٹلائٹ ٹاون، جڑسا، سرکی روڈ، غازی، ساوتھ واسااور بی ایم سی فیڈرز سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک جبکہ مری آبا دگرڈکے کاسی ون، کاسی ٹو، لیاقت بازارایکسپریس فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2 بجے تک بجلی بندہوگی۔