کوئٹہ (پ ر) مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز کیے جانے اور بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پرمبارک باددیتے ہوئے کہاہے کہ فیلڈرمارشل عاصم منیر کی عسکری خدمات، حب الوطنی اور قومی سلامتی کے لیے انتھک کاوشیں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیںانہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن ملک بھارت کو عسکری میدان میں عظیم شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو ان کی اعلیٰ عسکری صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔