• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچیوں کو مختلف فنی شعبوں میں تربیت دی جا رہی ہے‘شبنم ناز

کوئٹہ(پ ر) ویمن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں شعبہ الیکٹریشن کی ٹرینی مناہل نے ملکی سطح کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔درایں اثنا ڈبلیو ٹی ٹی سی کی پرنسپل شبنم ناز نے اسے صوبے کیلئے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوسری اور تیسری پوزیشن بھی بلوچستان کے ٹرینیز نے حاصل کی ان کا کہنا تھا کہ ادارہ طویل عرصے سے صوبے میں خواتین کو مختلف فنی مہارتوں سے آراستہ کر رہا ہے تا کہ آگے عملی زندگی میں انہیں معاشی مصائب کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ادارے کی ٹرینیز ملکی اور صوبائی سطح پر ادارے کا نام روشن کرنے کیلئے اپنا تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔
کوئٹہ سے مزید