کوئٹہ (اے پی پی ) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاہے کہ حلقے کے شہریوں کے بنیادی حقوق پرکسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے انہوںنے جمعہ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو سے ملاقات میں سریاب کے عوام کو درپیش شدید بجلی بحران غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور بجلی کی ناقص ترسیل جیسے سنگین مسائل بارے گفتگوکی اورکہاکہ سریاب اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کے بحران کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں امید ہے یہ مسئلہ جلد حل ہو گا۔