کوئٹہ (پ ر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی سے صفاء کوئٹہ کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے ملاقات کی اور شہر میں صفائی کی صورتحال اور عیدالاضحی سے قبل خصوصی صفائی مہم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ملاقات میں صفاء کوئٹہ کے زونل منیجر احسان اللہ درانی بھی موجود تھےلیاقت علی لہڑی نے صفاء کوئٹہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر صفائی کے بہتر انتظامات نہایت ضروری ہیں تاکہ عوام کو صحت بخش ماحول میسر آ سکے۔ شہر کو صاف رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہےر اس کے لیے حکومت، اداروں اور شہریوں کو یکجا ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔