• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں میں معقول اضافہ نہ کیاگیا تو تحریک شروع کرینگے،اعظم رئیسانی

کوئٹہ(پ ر) آفیسرز ایسوسی ایشن محکمہ محنت و افرادی قوت یونٹ کے صدر محمد اعظم رئیسانی اور جنرل سیکرٹری خیر محمد رند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی نے عوام خصوصاً تنخواہ دار طبقے کا جینا حرام کر دیا ہے ۔ چھوٹے ملازمین کا گزر بسر نہایت مشکل ہوتا جارہا ہے اور نوبت گھروں میں فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک جانب پیسے نہ ہونے اور آئی ایم ایف کی شرائط پر تنخواہیں نہ بڑھانے کی بات کرتی ہے مگر دوسری جانب پہلے سے مراعات یافتہ طبقہ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں متعدد بار اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ملازمین طبقہ جومہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے انکی تنخواہیں بڑھانے کا کہا جائے تو حکومت وقت آئی ایم ایف اور بجٹ نہ ہونے کے نام پر حیلے بہانوں سے کام لیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں معقول اضافہ نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔
کوئٹہ سے مزید