• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ‘اے ڈی سی کی زیر صدارت ہزارہ ٹاؤن میں پانی سے متعلق اجلاس

کوئٹہ (خ ن)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ہزارہ ٹاؤن میں پانی کی دستیابی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہزارہ کمیونٹی کے نمائندوں، متعلقہ ٹھیکیداروں اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔اجلاس میں علاقے میں پانی کی قلت اور درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ شرکاء نے پانی کے مسئلے کی نوعیت، اسباب اور ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد انور کاکڑ نے افہام و تفہیم کی فضاء میں مسئلے کے حل کو یقینی بنانا اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں جاری رہیں گی۔
کوئٹہ سے مزید