• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے، وفاقی وزیر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ /ایجنسیاں)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے‘ نجی اسکیم کے جو حاجی رہ گئے ہیں وہ اب نہیں جائیں گے‘ وزارت مذہبی امور کوئی مزید حج کوٹہ نہیں دے رہی‘ وزیراعظم نے رہ جانے والے عازمین کے معاملہ پر کمیٹی بنا دی ہے، تحقیقاتی کمیٹی جو رپورٹ دے گی اس کے تحت ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پرائیویٹ اسکیم کے تحت 25ہزار 698عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرداریوسف کا کہناتھاکہ حج پالیسی کے تحت پاکستان کا کوٹہ 50فیصد سرکاری اور 50فیصد پرائیویٹ سکیم میں تقسیم کیا گیا‘پرائیویٹ اسکیم میں ایچ جی اوز اور منظمہ اس پر عملدرآمد نہیں کر سکے۔ سعودی تعلیمات میں وہ مکمل شریک تھے مگر انہوں نے اس معاملہ پر تاخیر کی، وہ کمپنیز کے تحت آر ایل مانگتے رہے۔

اہم خبریں سے مزید