• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول کا مارکیٹ میں 7 جعلی ادویات سے متعلق الرٹ جاری

راولپنڈی(راحت منیر)ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب نےمارکیٹ میں مزید سات جعلی و دونمبر ادویات کے بارے میں الرٹ جاری کیا ہے۔ادویات کے سیمپل لے کر لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانے کے بعد ان کے جعلی ہونے کی تصدیق ہوئی جن میں ایک سیرپ،ایک کیپسول اورپانچ مختلف گولیاں شامل ہیں۔ڈریپ ذرائع کے مطابق ایسی فائل سیرپ125ایم ایل،کیفن کیپسول چار سوایم جی،ڈروفا ٹین ٹیبلٹ،ڈائیڈوکیئر ٹین ایم جی ٹیبلٹ،کالاموکس ٹیبلٹ،زیمکلو ٹیبلٹ اور ڈوفاسٹم ٹیبلٹ جعلی پائی گئیں ۔

اہم خبریں سے مزید