اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، شکیل اصغر چیف فنانس افسر کابینہ ڈویژن تعینات، ذیشان دانش ڈی جی بیت المال، اسرار الحق ڈی جی آڈٹ ورکس ،راشد جاوید رانا ڈپٹی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی مقرر ،وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سوشل سیفٹی نیٹو اسلام آباد اورپاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ بیس کےافسر رانا شکیل اصغر کو تبدیل کر کے چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے،چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر کابینہ ڈویژن اورپاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ بیس کےافسر اسرار الحق کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ورکس (فیڈرل) تعینات کیا گیا ہے۔