• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان بولٹن کا بیان ٹرمپ دشمنی، پارٹی کی داخلی سیاست پر مبنی ہے

نیویارک (تجزیہ :عظیم ایم میاں) صدر ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں قومی سلامتی کے مشیر اور صدر جارج بش جونیئر کے دور میں اقوام متحدہ میں امریکا کے سابق سفیر جان بولٹن کا بیان ٹرمپ دشمنی، پارٹی کی داخلی سیاست پر مبنی ہے، نمائندہ جنگ /جیو/دی نیوز نے بھی جان بولٹن کو ری پبلکن پارٹی کے نیشنل کنونشن کے مواقع پرعلیحدہ علیحدہ مواقع پر جو دو خصوصی انٹرویوز کئے ہیں اس میں 22؍ اکتوبر 2018ء کو خصوصی انٹرویو میں بھی وہ نیٹو کے حامی اور بھارت نواز خیالات کے حامل تھے۔ بولٹن کا بھارت کی مودی سرکار کے حامی ٹی وی کو تازہ انٹرویو قابل توجہ ضرور لیکن قابل تشویش اس لئے نہیں ہے کہ جان بولٹن نظریاتی طور پر پاک چین دوستی کے سخت مخالفین میں سے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید