کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سینیٹر وقار مہدی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کے اجلاس میں سینیٹر دوست علی جیسَر نے سینیٹر وقار مہدی کا نام بطور چیئرمین نامزد کیا ، سینیٹر پلواشہ محمد زئی خان نے تائید کی کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی سینیٹر وقار مہدی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت کی ۔