• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان صدر تقریب، قومی یکجہتی کی بھرپور عکاس تھی

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) حافظ سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل اعزاز سے نوازنے کی تقریب ایوان صدر کے ان بڑے اور تاریخی اجتماعات کا حصہ تھی جو قومی یکجہتی کے مظاہر کی بھر پور عکاس تھی ،چاروں صوبوں کے گورنر ز کے ساتھ خیبر پختونخوا کے سوا تین صوبوں کے وزرا اعلیٰ موجود تھے ، ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک چھت تلے موجود تھی، سول اور ملٹری ورکنگ ریلیشن شپ میں بہتری کی نئی تاریخ رقم ہو گئی جس کے روح رواں وزیر اعظم میاں شہباز شریف قرار پائے ۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ہمراہ تقریب میں شرکت کیلئے استقبالیہ ہال پہنچے تو مہمانوں نے کھڑے ہو کر ان کا خیر مقدم کیا ،بلاول بھٹو زرداری ، آفتاب احمد خان شیر پاؤ مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے ، تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر جنرل سید عاصم منیر کو مبارک باد دی۔
اہم خبریں سے مزید