• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25برس میں پہلی بار گرین پاسپورٹ پر سفر کرنے میں مزہ، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد 25برسوں میں پہلی بار گرینپاسپورٹ پر سفر کرنے میں مزہ آرہا تھا، جہاں پر جا رہے تھے، لوگ گرین پاسپورٹ دیکھ کر پوچھ رہے تھے کہ آپ پاکستان سے ہیں اور پھر وہ پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے تھے اور پاکستان کی تعریفیں کر رہے تھے، حکومت سندھ کی جانب سے خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی فراہمی کے لیے قرعہ اندازی اگلے ماہ ہوگی اور پہلے مرحلے میں 1,000 خواتین کو برقی اسکوٹیز دی جائیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں گفتگو اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم دبئی میں اترے تو وہاں پر مسلمان بھی ویلڈن کا نشان دکھا رہے تھے ، کہیں کہیں پر بھارتی شہری بھی سامنے آجاتے تو ان کی شکلیں بھی دیکھنے جیسی تھیں، وہ اس طرح منہ چھپاتے نظر آرہے تھے کہ ان کی شکلیں دیکھنے جیسی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک، خاص طور پر سندھ کو گرین انرجی کی طرف لے جا رہے ہیں، کراچی میں آلودگی لاہور کے بعد کراچی میں بتائی جاتی ہے، آلودگی کو ٹھیک کرنے کے لئے حکومت سندھ نے پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز شروع کیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام الیکٹرک گاڑیاں خریدی جائیں۔
اہم خبریں سے مزید