اسلام آباد (فاروق اقدس) بنگلہ دیش کے عبوری حکومت کے سربراہ و نوبیل انعام یافتہ محمد یونس نے سیاسی جماعتوں سے حمایت نہ ملنے پر عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی اور اپنی کابینہ کے ارکان پر واضح کردیا ہے اگر سیاسی جماعتوں نے انہیں اپنی مکمل حمایت نہ دی تو وہ استعفی دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان حالات میں کام نہیں کرسکتا۔ دریں اثناء گزشتہ روزمحمد یونس کے مستعفی ہونے کے بارے میں خبریں اور قیاس آرائیاں ہوتی رہیں اور ان میں اس وقت شدت آگئی جب انہوں نے جمعرات کی شب اپنے گھر پر مختلف سیاستدانوں سے ملاقاتیں کی تھیں۔