اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر ای 7 میں معروف شیشہ کیفے سیل کر دیا گیا۔ شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی اجازت نامہ نہ ہونے پر کی گئی۔ ڈی سی عرفان میمن نے شہر بھر میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کیفے کے خلاف کاروائی کی ہدایت کر دی۔