راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)پاکستان کے دفاع کےلئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قربانی دی اور ذولفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل پروگرام دیا۔ان خیالات کا اظہار پیپلز ٹریڈرز سیل کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر منعقد ہونیوالی تقریب سے مقررین نے خطاب میں کیا۔تقریب میں صدر طارق حیدر بٹ ،جنرل سیکرٹری نوید کنول، خالد نمبردار، رانا رفاقت،چوہدری افتخار، راجہ الطاف ، بنارس چوہدری اور دیگر نے شرکت کی۔