• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کی قبر پر دعا کیلئے قبرستان آنے والا نوجوان فائرنگ سے جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ماں اور بھائی کے ہمراہ والد کی قبر پر دعا کرنے کے لئےقبرستان آنے والے نوجوان کو گولی مار کرقتل کردیاگیا۔ تھانہ وارث خان کو عابدہ پروین عرف شمع بیوہ جاویدنے بتایاکہ میں اپنے بیٹے شمس جاوید اور اسکے دوست حسنین علی فیاض کے ساتھ اپنے خاوند کی قبر واقع ڈھوک کھبہ قبرستان گئی تو وہاں پر میرا دوسرا بیٹا شیراز جاوید عرف شیری بھی اپنے ہاتھ میں لیپ ٹاپ وغیرہ اٹھائے ہوئے آگیا۔اس دوران شام بلال عرف بلی آ گیا اور میرے بیٹے شیراز کو گریبان سے پکڑ کر گرا لیا اور ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے پسٹل سے سیدھا فائر میرے بیٹے شیراز پر کیا اور میرے بیٹے کا لیپ ٹاپ اٹھا کر موقع سے فرار ہو گیا۔ وجہ عناد یہ ہے کہ آج سے دو دن قبل بلال نے میرے بیٹے سے زبر دستی موبائل فون لیا تھا جو میں نے بلال عرف بلی سے خود واپس لیا تھا۔ اُس دن اُس نے مجھے دھمکی دی کہ میں تمہارے بیٹے کو نہیں چھوڑوں گا۔ ہم شیراز کو ہسپتال لے کر آرہے تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
اسلام آباد سے مزید