• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے نگران قونصل جنرل کا دورہ آبرو اولڈ ہوم ، خدمات کو سراہا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ایران کے نگران قونصل جنرل علی رضا رجائی نے کہا ہے کہ آبرو اولڈ ہوم بہترین ادارہ ہے جس کے قیام کے لئے میں برگیڈیئرر عبدالرزاق بلوچ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں انکا یہ ا داراہ بزرگ خواتین کے لئے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نےاہلیہ کے ہمراہ آبرو اولڈ ایج ہوم کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیاقبل ازیں ایرانی قونصل جنرل نے آبرو ہوم کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود بے گھر افراد اور بزرگ خواتین کے ساتھ گفتگو کی۔آبرو ہوم کے ایڈمنسٹریٹر ناہید کریم نے اس ادارے کی خدمات کے بارے میں آگاہ کیابرو ہوم بلوچستان میں واحد اولڈ ایج ادارہ ہے جو عوامی عطیات سے چلایا جاتا ہے جہاں اس وقت 18 عمر رسیدہ خواتین کی دیکھ بھال ہو رہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید