کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری بیان میں کوئٹہ شہر وگردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شدید گرمی میں شہریوں پر بجلی بند کرنے، کم وولٹیج میں بجلی کی فراہمی ، ٹرانسفارمرز کے جلنے ، پانی کی شدید قلت پیدا ہونے ، ہر دو گھنٹے بعد بجلی بند کرنےکی صورتحال میں کیسکو کے متعلقہ سب ڈویژنز کے دفاتر کی انتظامیہ کی نااہلی ، شکایت پر عملدرآمد نہ کرنے ، رابطہ نمبر منقطع کرنے ، سیاسی ، سماجی رہنماؤں وکارکنوں کو اپنے دفاتر میں تضحیک کرنے کے ناروا اور عوام دشمن عمل کی پارٹی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ کیسکو کے حکام پر واضح کرتی ہے کہ اپنے متعلقہ دفاتر میں ایسے افسران وعملے کی تعیناتی یقینی بنائیں جو واپڈا سے متعلق عوام کی شکایات سننے اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ شہر کے تمام علاقوں میں اس وقت بدترین لوڈ شیڈنگ دن رات جاری ہے ، شہر کے وسطی علاقوں سمیت کچلاک ، بلیلی ، نوحصار ،ا غبرگ، سمنگلی ،خیزئی ،مغربی بائی پاس، چشمہ ، نواں کلی ، کوتوال ، کلی عمر ، ہنہ اوڑک ، زرغون آباد، سرہ غوڑگئی ، تختانی بائی پاس ، سریاب، ہزار گنجی ، پشتون آباد، ارباب کرم خان روڈ، شالدرہ، کاسی روڈ، سرکی روڈ، کواری رڈ، زمان روڈ، جان محمد روڈ،سیٹلائٹ ٹاؤن، محمود مینہ ، پشتون باغ، خروٹ آباد، سبزل روڈ، بروری ، دیبہ ، ترخہ ، کلی عالمو ، ایئر پورٹ روڈ، کلی الماس، کلی شابو ، کلی پائند خان سمیت مختلف علاقوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ کیسکو کے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔