کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباقی کاکڑ اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے گزشتہ روز جام شورو کے مقام پر پولیس تھانے کی حدود میں کوئلہ سے لوڈ ٹرک ڈرائیور کو شہید کرنے اور اس کے ساتھ بیٹے کو زخمی کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کے ڈرائیور کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے اور ڈرائیور کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے اور زخمی کے لیے حکومت سندھ علاج معالجے کی بہترین سہولیات مہیا کی جائے بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز احتجاج کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ ڈرائیوروں کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔