• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوری روایات و اقدار قائم نہ ہونے کے ذمہ دار سیاست دان ہیں، ملک سکندر

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سابق اسپیکربلوچستان اسمبلی ملک سکندرخان نے کہاہےکہ اگرچہ پاکستان میں پارلیمانی طرزحکومت ہےجس کی عمارت حقیقی جموری اقدارپرقائم رہ سکتی ہےلیکن بدقسمتی ہےکہ 75سال سےجمہوری روایات و اقدار قائم نہیں ہوسکےہیں جس کی تمام ذمہ داری سیاست دانوں پرعائدہوتی ہے،جہاں جمہوری روایات پامال ہوں وہاں سیاست دان اسٹیبلشمنٹ کےہاتھوں یرغمال رہتےہیںاس طویل غیرجمہوری دور میں معاشرہ تباہی کےدہانےپر پہنچ گیا ہے ،معاشرے میں قومی یکجہتی اورپاکستان بننےکا حقیقی مقصدشکست وریخت سے دوچارہورہاہے۔اس لیے اب بھی وقت ہے کہ سیاست دان حالات کی نزاکت کااندازہ لگائیں اورچند بنیادی نقاط پراتفاق کی دستاویزمرتب کریں۔جن میں آئین کی پابندی و پاسداری قانون کا یکساں نفاذ معاشرتی برائیوں کےخاتمےپراتفاق، سیاسی اورجمہوری حکمرانی کےقیام پاکستان کی سالمیت اور ترقی پر مکمل ہم آہنگی اور آئین و قانون تمام اقدامات کاخاتمہ عدلیہ کی مکمل آزادی سےملک کا شہزادہ بکھرنے سے بچے گا ۔
کوئٹہ سے مزید