• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے آج بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا یہ اقدام پولیو جیسے مہلک مرض کے خاتمے اور بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہےہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنانے کے لیے والدین، کمیونٹی، ہیلتھ ورکرز اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔،اس موقع پر انہوں نے تمام ٹیموں، ورکرز، سی ایچ ڈبلیوز (CHWs) اور عوام کو ایک اہم پیغام بھی دیا کہ وہ اس قومی مہم میں بھرپور حصہ لیں اور ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلوانے میں تعاون کریں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔درایں اثناءڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے پولیو کے خاتمے کے قومی مشن کے تحت جاری مہم کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ پی ای او کوآرڈینیٹر انعام الحق اور ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر صفدر زرکون بھی موجود تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ میں موجود ٹیموں سے ملاقات کی، ان کے کام کا جائزہ لیا، اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی خود اپنے ہاتھوں سے پلائے۔ اس موقع پر فنگر مارکنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید