• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹ سیکٹر کو غیر محفوظ بنانےوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، دولت لہڑی

کوئٹہ (آن لائن) آل پاکستان کوچز ٹرانسپورٹ یونین کے صدر سدا بہار ٹرانسپورٹ کے مالک حاجی میر دولت علی لہڑی نے کہا ہے کہ بوستان سے اغواء کی جانے والی سدا بہار ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس کو انتظامیہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چمن سے برآمد کرلیا جبکہ بس کے عملے کو بھی بحفاظت کوئٹہ سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ انہوں نے اس کارروائی پر کمشنر کوئٹہ، ڈی سی، لیویز، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت کارروائی نے نہ صرف متاثرہ عملے اور کمپنی کو تحفظ فراہم کیا بلکہ عوام میں اعتماد کی فضا کو بھی بحال کیا۔ حاجی دولت علی لہڑی نے کہا کہ ایسے شرپسند عناصر جو ٹرانسپورٹ سیکٹر کو غیر محفوظ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔
کوئٹہ سے مزید