• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا‘ علی مدد جتک

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و رکن اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو حل کیا جائے گا کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ،کارکن عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر کھلی کچہری میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔علی مدد جتک نے عوام کے مسائل سنے اور زیادہ تر مسائل موقع پر حل کرائے ،رکن اسمبلی نے کہا کہ کم وقت میں تاریخی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، عوام کا اعتماد اور ساتھ چاہئے، سریاب کا نقشہ بدل کر دکھائیں گے ۔عوامی حلقوں نے علی مدد جتک کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔
کوئٹہ سے مزید