کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ضلع کوئٹہ کے بیان میں انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیرقانونی کارپارکنگ، موٹرسائیکل اسٹینڈز، تجاوزات، غیرقانی ریڑھیوں اور گدھاگاڑیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ آئے روز مختلف سیاسی جماعتوں ، سماجی تنظیموں اور قبائلی حلقوں کی جانب سے میڈیا میں غیرقانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کے مطالبات کئے جاتے رہے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ شہر کی تمام سڑکوں اور گلیوں میں پرائیویٹ کارپارکنگ موجود ہیں۔ پرنس روڈ، فیض محمد روڈ، جناح روڈ، فاطمہ جناح روڈ، گوردت سنگھ روڈ، شاوکشاہ روڈ، مسجد روڈ، شیر محمد روڈ، میکانگی روڈ، آرٹ سکول روڈ، خدائیداد روڈسمیت دیگر علاقوں میں پرائیویٹ پارکنگ موجود ہے تو دوسری جانب تجاوزات کی وجہ سے شہری پریشان ہیں، ٹریفک جام کی وجہ سے جہاں وقت کا ضیاع ہوتا ہے وہاں شہری ذہنی کوفت کا بھی شکار ہورہے ہیں، بیان میں کہا گیا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنا ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہے ، غیرقانونی کا لفظ جرم کے زمرے میںآتا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انتظامیہ بلاتفریق تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ افغان مہاجرین کو ان کے ملک باعزت طریقے سے بھیجا جائے۔