کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی ، مہمانوں کی گیلری میں آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ و ارکان اسمبلی نے انہیں خوش آمد کہا ۔ قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔