کوئٹہ(پ ر)بلوچی اسٹریٹ، عثمان روڈ، شارع عبدالعزيز، شاہ بی بی لائن، چمن گلی، خدائیداد روڈ کے مکینوں نے بیان میں بجلی کی طویل و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسکو حکام نے عوام دشمن اقدام اپناتے ہوئے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ دن بھر صرف 2 گھنٹے بجلی فراہم کرنا اور رات کو 3 سے4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ واپڈا کی نااہلی اور عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شدید گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی نے مذکورہ علاقوں کے مکینوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے تو دوسری جانب پانی کی فراہمی بھی بجلی نہ ہونے کے باعث معطل ہو کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔