کوئٹہ(این این آئی)پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی صمد خان گورگیج سے پی پی کے سینئر رہنما ملک عبدالحمید کاکڑ ,ملک شہزاد شاہوانی ،تحصیل کچلاک کے صدر صادق کاکڑ، پیپلز لیبر بیورو کوئٹہ کے ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جعفر خان ،اشفاق زہری نے ملاقات کی ،ملاقات میںعلاقائی مسائل اور سیاسی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صمد گورگیج نے پارٹی رہنماؤں کو یقین دلاتے ہوئے کہا میں کارکنوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کروںگا ،کارکنوں اورعوام نے جس اعتماد کا اظہارکیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔