• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ اور کلوننگ صارفین اور قومی سلامتی کیلئے چیلنج ہیں، اظہر بلوچ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایوانتجارت و صنعت ملتان کے نائب صدر محمد اظہر بلوچ نے کہا ہے کہ موبائل فونز میں آئی ایم ای آئیٹیمپرنگ اور کلوننگ جیسے خطرناک رجحانات نہ صرف صارفین کے حقوق بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی بڑا چیلنج ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹیملتان کے تعاون سے منعقدہ آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، یہ سیمینار "IMEI Tampering & Cloning of Mobile Handsets" جیسے حساس موضوع پر ایوانتجارت و صنعت ملتان میں منعقد کیا گیاجس میں بزنس کمیونٹی کے علاوہ موبائل مارکیٹوں کے عہدیداروں اور تاجروں نے شرکت کی،محمد اظہر بلوچ نے مزیدکہا کہ پی ٹی اےکی جانب سے اس نوعیت کے سیشنز کا انعقاد ایک قابلتحسین قدم ہے جو کاروباری برادری اور عوامکو نہ صرف موجودہ خطرات سے باخبر کرتا ہے بلکہ قانون کی پاسداری کے لیے رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے، انہوں نے زور دیا کہ تمام متعلقہ فریقین کو چاہیے کہ وہ ٹیکنالوجی کے محفوظ، شفاف اور قانونی استعمال کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کریں۔
ملتان سے مزید