• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں،مسلح افراد بیوپاریوں سے ایک کروڑ روپے سےزائد رقم لوٹ کر فرار

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی  اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقہ مویشی منڈی کے قریب مسلح افراد کرامت علی و دیگر بیوپاریوں سے اسلحہ کے زور پر ایک کروڑ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ آصف امین اور افتخار کے موبائل فون جب کہ بلال کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں صادق کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں نامعلوم افراد نے قیصر کا موٹر سائیکل چوری کرلیا، تھانہ بستی ملوک کے علاقہ جنید کے رقبے سے ٹیوب ویل کا سامان چوری ہوگیا، تھانہ راجہ رام کے علاقے میں نامعلوم افراد کاشف گھر سے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ مظفر باد کے علاقے میں نامعلوم افراد مشتاق سے موٹر سائیکل  اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے میں نامعلوم افراد نے بشیر کے گھر سے گھریلو سامان چوری کرلیا جب کہ تھانہ گلگشت کے علاقہ سے ارمغان کا موٹر سائیکل جب کہ حمیرا کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ الپہ کے علاقہ سے آصف کے جانور چوری ہوگئے۔ 
ملتان سے مزید