ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرکے کا رروائی شروع کردی ،پولیس تھانہ نیو ملتان کو مہرین نے بتایا کہ اسکے سسر نے اسکو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس تھانہ سیتل ماڑی کو شازیہ بی بی نے بتایا کہ اسکے خاوند نے اسکو تشدد کا نشانہ بنایا ،پولیس تھانہ دہلی گیٹ کو خلیل نے بتایا کہ اسکے داماد نے اسکی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس تھانہ پاک گیٹ کو نرگس بی بی نے بتایا کہ ارسلان وغیرہ نے اسکو تشدد کا نشانہ بنایا،مرید حسین نے پولیس بستی کو بتایا کہ اللہ بخش نے اسکی بہن کو تشدد کو نشانہ بنایا، پولیس تھانہ جلیل باد کو نسیم بی بی نے اطلاع دی کہ اسکے ہمسایے نے اسکو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمات درج کرکے کا رروائی شروع کردی۔