ملتان (سٹاف رپورٹر ) انجمن تجارت ،ملازمت وزارعت پیشہ خواتین ملتان کی صدر طاہرہ نجم نے کہا ہے کہ ذوالحج کے پہلے دس دن نہایت قیمتی ہیں، صدقہ خیرات،صلہ رحمی کریں، روزے رکھیں ،تکبیرات پڑھیں، فلسفہ قربانی کو سمجھیں اور اپنے اندر سے انا ختم کرتے ہوئے محبت پیار اور پرخلوص جذبات کو فروغ دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تجارت ملازمت وزارعت پیشہ خواتین کی فنانس سیکرٹری مسز پروین نیاز کی رہائش گاہ پر ماہانہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا، اس موقع پر مسز پروین نیاز،کلثوم زہرہ نے بھی اظہار خیال کیا ۔