• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکاح کی حدعمر مقرر کرنے کابل اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، اہلحدیث یوتھ فورس

ملتان (سٹاف رپورٹر) اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محمد سلمان اعظم ، مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ عبد الغفور مدنی اور ضلع ملتان کے صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں نکاح کی حدِ عمر 18 سال مقرر کرنے سے متعلق بل اسلامی تعلیمات کے منافی  اور شریعت سے متصادم ہے، اس بل کو فوری طور پر واپس لیا جائے، نکاح ایک پاکیزہ عبادت اور شعائرِ اسلام کا اہم ستون ہے، اسلامی شریعت میں نکاح کے لیے عمر کی کوئی مقررہ حد نہیں دی گئی، اس لیے کسی بھی قانون ساز ادارے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اسلامی شعائر میں مداخلت کرے یا نئی پابندیاں عائد کرے۔
ملتان سے مزید