ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، تفصیلات کے مطابق پولیس پی او سٹاف نے قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی ،اغوا اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ایک ملین ہیڈ منی والا بین اضلاعی اشتہاری مجرم محمد شکیل عرف شکیلہ کو گرفتار کر لیا،سیتل ماڑی پولیس نے سرکاری عملہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،اسی تھانے کی پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،جلیل آباد پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،سیتل ماڑی پولیس نے لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو نامزد تین نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 12افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم فیصل مختیار سے 12لیٹر شراب ،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم نثار احمد سے 1200گرام آئس ،ملزم آصف سے 10 لیٹر شراب ،ملزم اجمل سے 15لیٹر شراب ،کینٹ پولیس نے ملزم اجمل سے ایک بوتل شراب ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم اشفاق احمد سے 5لیٹر شراب، صدر پولیس نے ملزم مختار سے 150لیٹر شراب ،نیوملتان پولیس نے ملزم سفیان سے 10لیٹر شراب ،دہلی گیٹ پولیس نے ملزم صابر حسین سے 10لیٹر شراب، دولت گیٹ پولیس نے ملزم عابد حسین سے 20لیٹر شراب، لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم ریاست عرف تونا سے 1020گرام آئس جب کہ ملزم احمد جمال سے 1100گرام ہیروئن برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔