• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، ایس ای ملتان سرکل میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایس ای ملتان سرکل میپکو امجد نواز بھٹی نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا،قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، بجلی کی فراہمی کو 24 گھنٹے یقینی بنانے کے سلسلے روزانہ کی بنیاد پر خود نگرانی کروں گا، ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری  کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کی قیادت میں قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنس داروں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا، اس موقع پر تحفظ عزاداری  کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے ایجنڈا پیش کیا جب کہ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان سرکل ملک عارف وینس،ایکسئین تاج محمود قمر ملتان سرکل، ایکسئین ممتاز آباد ملک فیاض کھوکھر ،ایکسین کینٹ ڈویژن بابر سرور گجر ،ایکسیئن سٹی ڈویژن مصعب علی سلیمی،ایس ڈی او پاک گیٹ سٹی شیخ ندیم ،ایس ڈی او منظور آباد رضاءاللہ،ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ عمران شیخ سمیت لائسنس داران ڈویژنل صدر انجینئر سخاوت علی سیال ، مخدوم سید ظہور حسین شمسی،محمد آصف جھمٹ اور دیگر موجود تھے۔ 
ملتان سے مزید