• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے ملتان اور خانیوال کا ہنگامی اجلاس، معمر ڈاکٹر پر پولیس کے تشدد کی مذمت

ملتان،خانیوال(سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ) میاں چنوں میں  مبینہ ہراسگی کیس کے معاملے پر معمر ڈاکٹر پر پولیس کے بہیمانہ تشدد اور معاملے کی غیر جانبدار تفتیش نہ ہونے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان اور خانیوال کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز خانیوال میں صدر پی ایم اے ملتان ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں منعقد ہوا، اس موقع پر ڈاکٹر زاہد خان ، ڈاکٹر طاہر، ڈاکٹر وقاص، ڈاکٹر شفقت، ڈاکٹر رفیع ، ڈاکٹر فضل، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر و دیگر نے بتایا کہ ڈاکٹر رفیق گجر گزشتہ پینتیس سے چالیس سال سے میاں چنوں میں طبی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، اس دوران آج تک ان پر کوئی ایسا الزام عائد نہیں کیا گیا جب کہ وقوعہ کے روز ویڈیو بنانے اور الزام لگانے والے شخص نے ویڈیو میں کچھ اور وقوعہ بتایا جب کہ ایف آئی آر بالکل اس کے برعکس درج کروائی جب کہ ویڈیو بنانے کے دس منٹ میں پولیس کا ہسپتال پہنچنا اور بیس سے تیس منٹ میں ایف آئی آر کا اندراج ہو جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے جب کہ ساتھ ہی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کر کے ڈاکٹر رفیق گجر کی شہرت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا کر ان سمیت ان کے خاندان اور ڈاکٹرز کمیونٹی کو اذیت پہنچائی گئی، اس کا ازالہ کون کریگا ،ڈاکٹر رفیق گجر نے جس وقت الزام لگانے والی مریضہ کا معائنہ کیا تو اس وقت کمرے میں سٹاف نرس اور دیگر عملہ بھی موجود تھا لیکن کسی کا بیان نہیں لیا گیا اور ڈی ایس پی کے احکامات پر جھوٹی ایف آئی آر درج کر کے ڈاکٹر رفیق گجر کو گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد ایس ایچ او کی جانب سے ڈاکٹر رفیق پر بلاجواز تشدد بھی کیا گیا ڈاکٹر کمیونٹی اسکی پرزور مذمت کرتی ہے-
ملتان سے مزید