ملتان ( سٹاف رپورٹر) میونسپل کار پوریشن کے شعبہ ریگولیشن کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ،اتوار کی چھٹی کے باوجود بھی شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن عامر کریم خان کی ہدایت پر چیف آفیسر اقبال خان اور سپریٹنڈنٹ ریگولیشن مظہر نواز خان کی نگرانی میں سپروائزز ملک ارشد پہلوان نے اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ ریگولیشن ملک جنید رضا کھنڈ،انسپکٹرمحمد تنویرعملہ بیلداران و وھیکلز کے ہمراہ گزشتہ روزاتوار کی چھٹی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں جن میں بوہڑ گیٹ ،حرم گیٹ ،خونی برج ، بابر روڈ،کڑی جمنداں،پرویز الہی پارک، کلمہ چوک ،ایم ڈی اے چوک، پل براراں،نواں شہر،پل شوالہ میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا دوان کارروائی سڑکوں پر کاروبار کرنے والوں کابھاری سامان قبضہ میں لے لیا گیا ۔