• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این اے علی موسیٰ گیلانی کا ٹمبر مارکیٹ کا دورہ، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

ملتان ( سٹاف رپورٹر )مرکزی انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے لیے ایم این اے سید علی موسی ٰگیلانی اور  ایم پی اے رانا اقبال سراج نے ٹمبر مارکیٹ کا دورہ کیا ،انہوں نے نومنتخب عہدیداران صدر مہر محمد شاکر،سینئر نائب صدر قمر زمان خان وزیر جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سرور،زمان اکبر، عبدالرزاق جگنو خان،عزیز سومرو،شیخ شکر الہٰی اور دیگر عہدیداران کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں ہار پہنائے، اس موقع پر  علی موسی ٰگیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ  کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، مارکیٹ کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی تعمیر کرائی جائے گی اور فائر بریگیڈ سٹیشن پر فائر بریگیڈ گاڑی کی دستیابی یقینی بناتے ہوئے اسے اپ گریڈ کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید